آسٹریلیا میں ٹشو رول کی قلت، اخبار مالکان بھی میدان میں آگئے

آسٹریلیا میں ٹشو رول کا قحط، اخبار مالکان کا انوکھا قدم

کرونا وائرس کی وجہ سے مارکیٹ سے ٹائیلٹ پیپر کی قلت کی وجہ سے اخباروں نے اضافی پیپر چھاپنا شروع کر دئے

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے مارکیٹوں میں ٹوائلٹ پیپر کا قحط پڑنے کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے این ٹی نیوز اپنے اخبار میں 8 اضافی صفحات پرنٹ کر رہے ہیں تاکہ لوگ ان صفحات کو ٹوائلٹ پر استعمال کر سکیں۔

آسٹریلیا کا این ٹی نیوز ڈارون پر مبنی اخبار ہے جو کہ اپنے مزاحیہ فرنٹ پیچ کے لیے مشہور ہے، اخبار نے ان 8 صفحات پر مشتمل خصوصی صفحات کو واٹر مارک کے ساتھ چھاپا ہے جسے لوگ ٹوائلٹ پیپرکے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جب کورونا وائرس سے پہلے مقامی شہری کی ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی تو مارکیٹوں میں ٹوئلٹ پیپر (ٹشو رول) کا قحط پڑ گیا تھا۔

ملک کے سب سے بڑے شہر سڈنی کے سپر اسٹورز سے ٹشو پیپرز منٹوں میں غائب ہو گئے تھے اور ایک سپر اسٹور کی چَین کو زیادہ سے زیادہ 4 پیکٹس کی فروخت کی پابندی بھی عائد کرنا پڑی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>