بھارت میں خواتین کی عصمت تار تار، ہرپندرہ منٹ میں ایک ریپ

بھارت میں خواتین کی عصمت تار تار، ہرپندرہ منٹ میں ایک ریپ

جمہوریت کے سب سے بڑے علمبردار بھارت کے منہ پر طانچہ۔۔ خواتین کے عالمی دن پر مودی کی ناکامی کا پول کھول دیا گیا۔۔ بھارت میں خواتین انتہائی غیرمحفوط ہیں۔

دہلی میں میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ بس میں گینگ ریپ کا واقعہ بھلائے نہیں بھولا جاسکتا۔آج بھی بھارت میں خواتین کی کوئی قدروقیمت نہیں۔۔

بھارت میں جرائم کے تازہ ترین سرکاری اعداد وشمار جاری کردیئے گئے۔۔ جس کے مطابق ملک میں یومیہ قتل کے اوسطاً اسی، ریپ کے اکیانوے اور اغوا کے دوسو نواسی واقعات پیش آتے ہیں۔

بھارت میں جرائم کے اعدادو شمار دینے والے سرکاری ادارے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کی جنوری کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین کے ساتھ ریپ، تشدد، تیزاب زنی اور ہراساں کرنے سمیت دیگر صنفی امتیازی میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے

جبکہ ہر پندرہ منٹ میں ایک خاتون کے ساتھ ریپ کیا جاتا ہے۔ جو ایک تشویش کا باعث ہے، رپورٹ میں خواتین کو غیرمحفوظ قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارت میں دوہزار اٹھارہ میں اوسطاً ہر روز اکیانوے خواتین کیخلاف ریپ کی شکایت درج کرائی گئی۔

مغربی بنگال خواتین کمیشن کی سربراہ لینا گانگولی کا کہنا تھا کہ اب خواتین پہلے سے زیادہ باشعور ہوگئی ہیں ظلم کیخلاف آواز اٹھاتی ہیں۔ قانون سازی کے باجود بھارت میں خواتین غیرمحفوظ ہی ہیں۔۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>