کرونا وائرس: اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں

اٹلی میں کورونا وائرس نے وبائی صورت اختیار کرلی، ایک ہی دن میں 133 افراد ہلاک ہو گئے، اٹلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 366 ہوگئی۔

جبکہ دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 3 ہزار 789 ہوگئں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار618 ہوگئی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ مزید ایک ہزار 492 افراد وائرس کا شکار ہو گئے، لوگوں کو بچانے میں ناکام اٹلی کی حکومت نے اپنے ملک کی 25 فی صد آبادی کو قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اٹلی میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 366 اموات ہوچکی ہیں۔ وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹلی نے لومبارڈی پر قرنطینہ نافذ کردیا ہے جب کہ حکومت نے چہرے کے ماسک کی راشننگ شروع کردی ہے۔

ایک کروڑ 60 لاکھ اطالوی شہریوں کی نقل و حرکت پر 3 اپریل تک پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ وینس، لومبارڈی سمیت 14 صوبوں کے لوگ دوسرے علاقوں میں نہیں جا سکیں گے۔

ادھر امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 484 تک پہنچ چکی ہے۔ کئی ریاستوں میں مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ امریکی فوج کے اہل کاروں اور ان کے اہلخانہ کو جنوبی کوریا اور اٹلی کے سفر سے روک دیا گیا ہے۔

ایران میں وائرس سے مزید 49 افراد ہلاک جبکہ 743 نئے مریض سامنے آ گئے، جنوبی کوریا میں 272، فرانس میں 177، جرمنی میں 218 اور اسپین میں 88 نئے مریض سامنے آگئے، اسپین میں مزید 7 مریض چل بسے، چین میں ایک دن میں صرف 52 نئے مریض سامنے آئے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>