کرونا وائرس : بھارتی پولیس کا سماج دشمنوں کا علاج

بھارت میں پولیس کی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انوکھی سزا، پولیس نے تھانے لا کر سب کی بیٹھکیںلگوائیں، اور نعرے بھی لگوائے

تفصیلات کے مطابق ہمسایہ ملک بھارت نے کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں 21 روز کے لئے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ لیکن پاکستان کی طرح بھارت میں بھی عوام کی طرف سے کرفیو اور لاک ڈاؤن کی مسلسل خلاف ورزی سامنے آرہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی پولیس نے لاک ڈاؤن کرنے والوں کو ایک تھانے کے احاطے میں جمع کیا ہوا ہے۔جمع شدہ تمام لوگ پولیس کی نگرانی میں کان پکڑ کر بیٹھکیں لگا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ نعرے بلند کر رہے ہیں "ہم سماج کے دشمن ہیں”۔

اس کے علاوہ بھارت کے دوسرے حصوں سے بھی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس پر پولیس گھر سے نکلنے والے لوگوں کو مختلف انداز سے روک رہی ہے

کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے نکلنے والے پر سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنے والے ہرجیت سنگھ نے اپنے مخصوس دلچسپ انداز سے ان لوگوں پر تنقید کی ہے انکا کہنا تھا کہ "آپکے ڈی این اے میں ہی نقص ہے "

سوشل میڈیا پر لوگ پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہ رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو یہی سزا دی جائے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More