کرونا کے خلاف جنگ، اٹلی کے سیاستدان اپنی عوام کی منتیں کرنے لگے

کرونا وائرس کا پھیلاؤ، پاکستانی سیاستدان چھپ گئے اٹلی والے میدان میں آگئے ۔۔پاکستانی لیڈرز نے ڈیجیٹل وارننگز پر اکتفا کیا جبکہ اٹلی کے سیاستدان پارکوں میں پہنچ کے عوام کی منتیں کرنے لگے

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے یوں تو بلا تفریق تمام ممالک کو متاثر کیا ہے لیکن تمام اقوام نے کرونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات ایک جیسے نہیں کئے۔ کرونا نے نہ صرف کئی ممالک کی صحت عامہ کی سہولتوں کا پول کھول دیا ہے بلکہ ترقی یافتہ اور ترقی پزیر ممالک کے سیاستدانوں کا فرق بھی واضح کر دیا ہے۔

آپ پاکستان اور اٹلی کی مثال ہی لے لیجئے، کرونا پھیلتے ہی ہمارے سیاستدان اداروں کے پیچھے چھپ گئے اور سب کچھ ڈاکٹرز، پولیس رینجرز اور فوج پر ڈال کر خود ویڈیو کانفرنسز تک محدود ہو گئے۔

دوسری طرف اٹلی کے میئر خود چل کر پارکوں میں لوگوں پاس گئے اور ان سے التجا کی کہ وہ گھروں میں رہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اطالوی شہر باری کے میئر انٹونیو ڈیکارو خود پارک میں پھنچ کر لوگوں کو گھر جانے کی اپیل کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

پاکستان میں قومی سطح پر صرف وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعظم عمران خان ہی متحرک ہیں باقی تمام عوامی نمائندے منظر سے غائب ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>