کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن: بھارتی عوام سڑکوں پر آگئی

بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے ملک میں سوا ارب سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہے جس کے باعث ملک کی غریب آبادی شدید مشکلات سے دوچار ہو گئی ہے۔ پابندیوں کی وجہ سے غربت اور بیروزگاری بڑھ گئی ہے اور روزگار کے خاتمے اور بھوک کے سبب مختلف شہروں سے آئے لوگ اپنے آبائی علاقوں کو لوٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارتی معیشت تباہ ہونا شروع ہوگئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارت میں کروڑوں افراد بیروزگاری اور غربت کا شکار ہوجائیں گے اور غیرملکی کمپنیاں اپنا سرمایہ نکال لیں گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ملک میں پھنسے ہوئے تارکین وطن نے روزگار نہ ہونے کے سبب اپنے آبائی علاقوں کو واپس لوٹنا شروع کردیا ہے۔

ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے شاپنگ مال میں کام کرنیوالے شخص نے بتایا کہ مرنے کے بجائے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پیدل ہی چل کر اپنے شہر پہنچا جائے۔

بس ٹرین سمیت ٹرانسپورٹ کے تمام ذرائع بند ہونے کے سبب لوگ ہائی وے پر پیدل ہی سفر کر کے گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کم از کم ہمارے گاؤں میں گھر اور کھانے پینے کا انتظام تو ہو گا، یہاں صورت میں تو ہمارا کوئی بھی نہیں۔

نئی دہلی میں ایک ڈرائیور بریندر نے کہا کہ ان کے اہلخانہ چاہتے ہیں کہ وہ کسی بھی صورت میں 320 کلومیٹر دور اپنے گھر جلد از جلد پہنچ جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ تین چار دن سے صحیح سے کھانا نہیں کھایا، مجھے نہیں سمجھ آرہا کہ میں یہاں کھانے کے بغیر کیا کروں گا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More