کرونا وائرس : بھارت میں ٹرینوں کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا

بھارت میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے محکمہ ریلوے بھی میدان میں آگیا ، لاک ڈاؤن کے دوران کھڑی ٹرینوں کو آئسولیشن وارڈز میں تبدیل کر دیا

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کے افسران نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے اور ناکارہ ڈبوں یا مخصوص کوچز کو آئسولیشن وارڈ بنا دیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ ریلوے نے ٹرین کے ڈبوں کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کر کے حکومت کو پیش کش کی کہ وہ یہاں کرونا کے مریضوں کو منتقل کرسکتی ہے۔

زرائع کے مطابق ایک ٹرین میں 1000 بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر قائم کیا جائے گا جس میں تمام طبی سہولیات اور ڈاکٹرز موجود ہوں گے۔ محکمہ ریلوے کے مطابق کرونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد ان ٹرینوں میں اسپرے کیا جائے گا اور جراثیم سے پاک ہونے کے بعد ہی انہیں عوامی استعمال میں لیا جائے گا۔

واضح رہے بھارت میں لاک ڈاؤن اور ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بند ہونے کے بعد ٹرینیں اس وقت اسٹیشنز پر ناکارہ کھڑی ہوئی ہیں، محکمہ ریلوے نے اعلان کیا کہ ایسے وقت میں یہ ان ٹرینوں کو کام میں لیا جائے گا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More