امریکا نے ایران سے پابندیاں نرم کرنے کا عندیہ دے دیا

امریکا نے ایران سے پابندیاں نرم کرنے کا عندیہ دے دیا،

کرونا وائرس کے پیش نظر فیصلہ زیر غور ہے، حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے ایران پابندیاں ہٹانے کا عندیہ دیا تاہم وہ ایران پر جوہری پالیسی پر نظر ثانی کے لیے دباؤ جاری رکھے گا۔

امریکہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر پابندی میں نرمی پر از سر نوغور کر سکتا ہے لیکن امریکہ کی پابندیاں خوراک اور ادویات پر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے لیے آئندہ 2 ہفتے مشکل اور تکلیف دہ ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے جواباً امریکہ پر طبی دہشت گرد ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایک انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے امریکا سے درخواست کی تھی کہ ایران پر پابندیاں نرم کی جائیں۔ تاکہ وہ بہتر طریقے سے کرونا وائرس کا مقابلہ کر سکے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More