’’میں نشاء جندال ہوں ، پولیس کی حراست میں ہوں‘‘

"میں نشاء جندال ہوں اور پولیس کی حراست میں ہوں”- لڑکی بن کر فیس بک اکاؤنٹ چلانے والا شخص گرفتار، اکاؤنٹ پر اصل تصویر لگا دی

تفصیلات کے مطابق بھارت میں لڑکی بن کر جعلی فیس بک اکاؤنٹ چلانے والا شخص گرفتار، پولیس نے گرفتار کرتے ہی اکاؤنٹ پر اصل تصویر پوسٹ کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نشا جندال نامی یہ اکاؤنٹ ایک مرد چلا رہا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، اکاؤنٹ کے 10 ہزار سے زائد فالوورز اور 4 ہزار دوست تھے اور اکاؤنٹ پر روزانہ کی بنیاد پر پوسٹس کی جاتی تھیں جن میں سے اکثر اشتعال انگیزی پر مبنی ہوتیں۔

نشا جندال کے پیچھے اصل شخص روی پوجر نے ایک دن اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) بھارت کو 10 ہزار وینٹی لیٹرز دے گا، اس پوسٹ کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے اکاؤنٹ کی معلومات کے لئے فیس بک کو بھی لکھا مگر جواب نہ ملنے پر خود حرکت میں آئی۔

پولیس حکام کے مطابق پوجر ایسی معلومات شیئر کرتے تھے جن سے یہ تاثر جاتا تھا کہ وہ ڈبلیو ایچ او یا اقوام متحدہ جیسے کسی بڑے ادارے سے منسلک ہیں، پوجر نے سنہ 2009 میں انجئینرنگ کا امتحان دیا تھا جسے وہ پاس نہیں کر سکے تھے۔

پوجر نے پولیس کی حراست میں بتایا کہ میں نے یہ سب صرف تفریح کے لیے کیا، اگر میں اپنی اصل شناخت کے ساتھ کرتا تو لوگ کبھی بھی میری ذہانت کو نہ سراہتے اس لیے میں نے خود کو عورت ظاہر کر کے پوسٹ کرنا شروع کیا۔

پولیس نے پوجر کو گرفتار کرنے کے بعد اس کی اصل تصویر بھی نشا جندال کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کردی ہے، نشا کی پروفائل میں اب ایک ادھیڑ عمر شخص کی تصویر اس کیپشن کے ساتھ موجود ہے، ’میں پولیس کی حراست میں ہوں، میں نشا جندال ہوں‘۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >