مال گاڑی نے پٹڑی پر سوئے 17 مزدوروں کو کچل دیا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے اورنگ آباد سٹیشن کے قریب پٹری پر سوئے مزدوروں کے اوپر سے مال گاڑی گزر گئی جس کے باعث 17 مزدور جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث پیدل ایک شہر سے دوسرے شہر اپنے گھروں کو جانے والے مزدوررات ہونے پر اورنگ آباد کے علاقے میں ایک پل کے نیچے سوگئے جہاں صبح 6:30 بجے مال گاڑی ان کے اوپر سے گزر گئی جس کے باعث 17 مزدوروں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ 4 مزدور شدید زخمی ہوگئے۔

کارماڈا پولیس کے مطابق مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، تمام مزدور ایک فیکٹری میں کام کرتے تھے اور لاک ڈاؤن کے باعث پیدل اپنے گھر جارہے تھے،رات ہوتے ہی پٹری پر ہی سوگئے، تھکاوٹ کے باعث انہیں ٹرین کے آنے پر سنبھلنے کاموقع نہیں ملا اور 17 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

لاشوں کے قریب روٹیاں بھی بکھری ہوئی ملیں جو شائد ان مزدوروں نے دوران سفر بھوک مٹانے کیلئے رکھی تھیں۔ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ حادثے میں جان ومال کے نقصان پر بے حد دکھ پہنچا ہے۔ وزیر ریلوے سے بات کی ہے وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

 

  • انا للہ و انا الیہ راجعون۔

    انتہائی افسوناک واقعہ ہے۔ دو تین مرتبہ کلک کرتے کرتے ہاتھ کو پیچھے کھینچ لیا لیکن بالآخر ہمت کر ہی لی ہے۔۔

    اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

    یہاں مرنے والوں کی کسی قسم کی بےحرمتی کرنا مقصد نہیں ہے صرف انسانیت کے ناطے سب کی خدمت میں ایک درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ یہ اموات مزدوروں کی اپنی غفلت کا نتیجہ ہیں۔ ریل کی پٹری کوئی سونے کی جگہ نہیں ہے۔

    اس لیے ہم سب کو اس طرح کی باتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔

    ہماری جان رب العزت کا  بہت نایاب تحفہ ہے اس کی قدر کریں۔

    اللہ رب العزت ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >