امریکی صدر ٹرمپ نے 10 سالہ پاکستانی نژاد نوعمر لڑکی کو کیوں ہیرو قرار دیا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی نژاد نوعمر لیلیٰ خان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ہیرو قرار دے دیا۔لیلیٰ خان کرونا کے خلاف جنگ میں پیش پیش تھیں۔

امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 10سالہ پاکستانی نژاد لیلیٰ خان کے اعزاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں امریکی صدر نے لیلیٰ خان کی خدمات کی تعریف کی اور لیلیٰ کی خدمات کے اعتراف میں امریکی صدر نے انہیں خود تعریفی سندعطا کی

اس موقع پر لیلیٰ خان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز ہے کہ ہمیں اس موقع پر مدعو کیا گیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم ان لاکھوں بچوں میں سے ہیں جو اپنے اپنے علاقوں، خاندانوں اور دوستوں کو سہارا دینے کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔ ان سب کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے۔

پاکستان میں موجود امریکی سفارتحانے نے اپنے سوشل میڈیا ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لیلیٰ خان کے نام پیغام شئیر کیا اور اسے مبارکباد دی

اخبار واشنگٹن ٹائمز کے مطابق ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی لیلیٰ خان نے اپنی دیگر ساتھی سکاؤٹس کے ہمراہ مقامی ڈاکٹروں، نرسوں اور فائر فائٹرز میں بسکٹس کے 100 ڈبے تقسیم کیے تھے۔اس کے علاوہ انھوں نے طبی شعبے میں کام کرنے والے افراد کے لیے 200 انفرادی کارڈز بھی لکھے۔

واضح رہے کہ ہرسال امریکہ بھر میں جنوری سے اپریل تک ہونے والی گرلز اسکاوٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم کے دوران 10لاکھ سے زائد لڑکیاں 20 کروڑ سے زائد کوکیز باکسز فروخت کرکے 800 کروڑ ڈالرز مالیت تک کے عطیات جمع کرتی ہیں۔ کوکیز باکس کی فروخت سے جمع ہونے والی رقم فلاحی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >