سماجی فاصلے کا اصول اہم، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بھی ریسٹورنٹ میں داخل نہ ہو سکیں

سماجی فاصلے کا اصول اہم، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بھی ریسٹورنٹ میں داخل نہ ہو سکیں

کورونا وائرس کی وبا کے دوران بہتر حکمت عملی کے ساتھ قابو پانے والی نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اور ان کے دوست کو کیفے میں یہ کہہ کر داخل ہونے سے روک دیا گی کہ سماجی فاصلے کے اصول کے تحت ریسٹورنٹ میں مزید افراد کی گنجائش نہیں.

خبررساں ادارے کے مطابق جیسنڈا آرڈرن اور ان کے دوست کلارک گیفورڈ ویلنگٹن کے مشہور ریسٹورنٹ پہنچے جہاں سماجی فاصلے کے اصول کے تحت مزید افراد کی گنجائش نہیں تھی، وزیراعظم نیوزی لینڈ واپس لوٹنے لگیں تو کیفے میں موجود لوگوں نے وزیراعظم کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے رضاکارانہ طور پر جگہ خالی کر دی.

جیسنڈا آرڈرن واپس لوٹ رہی تھیں جب ایک ویٹر نے انہیں بتایا کہ جگہ خالی ہو چکی ہے وہ ریسٹورنٹ میں آ سکتی ہیں.

جیسنڈا آرڈرن کے دوست کلارک گیفورڈ نے کہا اس سارے معاملے کا ذمہ دار میں ہوں کیونکہ میں پہلے سے کسی جگہ پر بکنگ نہیں کرا سکا تھا انہوں نے ہوٹل کی سروس کی بھی تعریف کی.

نیوزی لینڈ میں کورونا کے باعث عائد کی گئی پابندیاں بہت سخت تھیں جن میں نرمی کرتے ہوئے جیسنڈا آرڈرن کی حکومت نے جمعرات کو نرمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد لوگوں کو کیفے اور ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت دی گئی تھی.

نیوزی لینڈ کے سرکاری میڈیا کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں وہ بھی دوسرے شہریوں کی طرح انتظار کر سکتی ہیں.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >