لائیو نشریات کے دوران خاتون اینکر کا بیٹا چیختے چلاتے ہوئے سامنے آگیا

امریکہ میں لائیو ٹرانسمیشن کے دوران خاتون اینکر کے بیٹے نے تماشہ لگادیا۔۔ ویڈیو میں خاتون اینکر کے چھ سالہ بیٹے کو اینکر کے پیچھے چیختے چلاتے ہوئے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈبلیو ایف ٹی وی کی خاتون اینکر مارتھا سوگالسکی کرونا وائرس کی رپورٹ پڑھنے میں مصروف تھیں کہ ان کا چھ سالہ بیٹا اچانک سامنے آگیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوگالسکی کا چھ سالہ بیٹا ہیٹن نیوز اینکر کے پیچھے چیختا ہوا بھاگ رہا ہے۔

خاتون نے ویڈیو کے دوران حیران کن نظروں سے اپنے بیٹے کی طرف کچھ دیر دیکھا اور معذرت کرتے ہوئے دوبارہ خبریں پڑھنے میں مصروف ہوگئیں۔

خاتون اینکر لائیو نشریات کے دوران پوری طرح کیمرے میں دیکھتی رہیں اس دوران پس منظر میں مسلسل چیخیں سنائی دیتی رہیں۔

بعد میں خاتون اینکر نے اپنے بیٹے کو پاس بلایا اور اسے پیار کرتی رہی اور صورتحال کو انجوائے کرتی رہی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >