کورونا مریضوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پرواز کرنے والا طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ ہلاک

کینیڈا: کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پرواز کر رہا کینیڈین ایئر فورس کی ایروبیٹکس ٹیم کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی حوصلہ افزائی اور اس سے نبردآزما ہونے والے پیرامیڈیکل سٹاف کو مختلف طریقوں سے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح کینیڈا میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کینیڈا کی ایئر فورس کی ایروبیٹکس ٹیم کا ایک طیارہ پرواز کے دوران بے قابو ہوکر گر کر تباہ ہوگیا۔

مذکورہ افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کینیڈا کی ایئر فورس کی ایروبیٹکس ٹیم کے دو طیارے ایک ساتھ پرواز بھرتے ہیں۔جس میں سے ایک طیارہ اڑان کے دوران اچانک بے قابو ہوکر ایک گھر کے اوپر جا گرتا ہے اور گرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔

کورونا مریضوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پرواز کرنے والا طیارہ گر کر تباہ

کینیڈین ایئر فورس کی ایروبیٹکس ٹیم کا طیارہ گرنے کے نتیجے میں طیارے میں موجود معاون پائلٹ ہلاک جبکہ پائلٹ شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے پائلٹ اور ہلاک ہونے والے معاون پائلٹ کو طبی حکام نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والے پائلٹ کا علاج جاری ہے۔ گھر پر طیارہ گرنے کے نتیجے میں گھر کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >