نیوزی لینڈ میں اسلام مخالف پوسٹ کرنے والا بھارتی جوڈیشل آفیسر معطل

نیوزی لینڈ میں اسلام مخالف پوسٹ کرنے والا بھارتی جوڈیشل آفیسر معطل

دنیا بھر میں مقیم ہندوستانیوں کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے مسلم مخالف بیانات میں کمی واقع نہیں ہورہی۔لیکن اس بار مسلم مخالف بیانات دینے والے بھارتیوں کو دنیا بھر میں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

خلیجی ممالک کے بعد نیوزی لینڈ میں مقیم بھارتی کی جانب سے مسلم مخالف بیانات پر حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے کمیونٹی لیڈر کو جوڈیشل آفیسر کے عہدے سے ہٹا دیا ۔آکلینڈ کے ایک مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ نیوزی لینڈ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے،جس میں ملک کے اندر مذہبی انتشار پھیلائے جانے کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

انڈین نیوز کے مطابق کانتی لال بھابابھائی پٹیل  سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد شیئر کرنے پر ولنگٹن کی جوڈیشل آفیسر کی رکنیت سے محروم ہوگئے۔اخبار سے بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے وائس پریزیڈنٹ کے مطابق ہمیں کانتی لال کے خلاف ایک مستند شکایت موصول ہوئی ہے۔اسی لیے کانتی لال اب ایسوسی ایشن کا مزید حصہ نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ میں اسلام مخالف پوسٹ کرنے والا بھارتی جوڈیشل آفیسر معطل
ایسوسی ایشن کی نائب صدر این کلارک کے مطابق واقعے کی تحقیقا ت کے دوران یہ ثابت ہوا ہے کہ کانتی لال کی سوشل میڈیا پوسٹس ہماری ایسوسی ایشن کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ہیں ۔نیوزی لینڈ کے مقامی اخبار کے اداریے میں واقعے پر افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا گیا کہ دکھ کی بات ہے کہ اسلام و فوبیا اب نیوزی لینڈ کی سرحدوں کو پار کرچکا ہے۔

گزشتہ چند ماہ میں ہم نے ایسے واقعات دیکھے، ان میں سے چند خلیجی ممالک اور ایک آدھ کینیڈا میں پیش آئے،جس میں بھارتیوں کی دوسرے ممالک میں رہتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف نفر ت انگیزا ور اشتعال انگیز پوسٹس سامنے آئیں اور جس کی وجہ سے ان بھارتیوں کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

اخبار کے اداریے میں مزید کہا گیا کہ ایسا ہی واقعہ نیوزی لینڈ میں پیش آنا افسوس ناک ہے، گزشتہ سال اس ملک نے تاریخ کا بدترین حملہ سہا ہے اور اس کی بنیاد بھی اسلام و فوبیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے اخبار نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نریندر مودی کے اس پیغام کو پھیلائیں جس میں وہ کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کسی مذہب یا لسانی گروہ کی وجہ سے نہیں پھیلا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >