حمد انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاک ڈاؤن کے بعد قطر ایئر ویز کے فضائی آپریشن کیلئے تیار

قطر ایئر ویز کی جانب سے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی کیلئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

ایئرپورٹ پر آمد اور بورڈنگ کے کاؤنٹرز پر سکیننگ کا عمل شروع کیا جائے گا،سکیننگ کیلئے تھرمل ہیلمٹس اور آئی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، جس سے مسافروں کے درجہ حرارت کو سکین کیا جائے گا۔ایئرپورٹ کے مقامات کو ڈس انفیکشن کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر سینیٹائزڈ کیا جائے گا اور اس کیلئے ربوٹک ٹیکنالوجی استعمال ہو گی اور مسافروں کے کونٹیکٹ میں آنے والے مقامات کو باقاعدگی سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔

ٹرالیز،بیگج بیلٹس پر سپرے کا عمل جاری رہے گا، مسافروں کے درمیان سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کیلئے قطاروں میں نشانات لگائے گئے ہیں، جبکہ انتظار گاہوں پر نشستوں میں دوری کردی گئی ہے۔
قطر ایئر ویز کی جاری کردہ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ہم اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے اور اپنے مسافروں کو محفوظ سفر فراہم کیلئے تیار ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >