دبئی حکومت کا معاشی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان

دبئی حکومت نے کل سے اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ حکام کے مطابق 27 مئی سے روزانہ صبح 6 سے رات 11 بجے تک تمام کاروباری مراکز کھلے رہیں گے۔

کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا یہ اعلان دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کے زیر صدارت سپریم کمیٹی برائے بحران اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کے ورچوئل اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔

کاروباری مراکز اور عوامی مقامات پر تمام افراد ماسک پہننے کے پابند ہوں گے اور پبلک مقامات پر لوگ ایک دوسرے سے کم سے کم 2 میٹر کا فاصلہ لازمی برقرار رکھیں گے۔

جن کاروباری مراکز کو کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے، ان میں تھوک ، پرچون کی دکانیں،تعلیمی اور تربیتی ادارے ،بچوں کے تربیتی مراکز ، کھیلوں کی اکادمیاں ، اندرون خانہ جِم ، فٹنس کلب ، سینما گھر اور مختلف تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔

شاپنگ مالوں میں رش سے بچنے کے لیے پارکنگ کی دستیابی صرف 25 فی صد تک محدود کردی گئی تھی۔بیوٹی سیلونوں اور باربر شاپس کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن وہاں گاہک پہلے سے وقت طے کرکے بال کٹوانے کے لیے جاسکتے ہیں۔

12 سال سے کم عمر بچوں اور 60 سال سے زیادہ ضعیف العمر افراد کے علاوہ پہلے سے مختلف عوارض میں مبتلا افراد کو عوامی مقامات اور شاپنگ مالوں میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More