سعودی عرب،لاک ڈاؤن میں نرمی، نماز جمعہ کے اجتماعات کی بھی اجازت

سعودی عرب،لاک ڈاؤن میں نرمی، نماز جمعہ کے اجتماعات کی بھی اجازت

کورونا کی وبا کے پیش نظر دنیا کے متعدد ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی لاک ڈاؤن اور مکہ مکرمہ میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا تاہم اس کے اوقات کار میں وقت کی ضرورت کے مطابق تبدیلی کی جاتی رہی ہے۔

وزیر صحت توفیق الربیعہ نے کہا کہ سعودی عرب میں رہنے والوں نے بھرپور تعاون کیا ہے اب لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کی جائے گی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کاروبار بحال کرنے سے متعلق شاہی فرمان جاری کر دیاگیا ہے تاہم 21 جون کے بعد معمولات زندگی مکمل طور پر بحال کر دیئے جائیں گے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے ایک فرمان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 28 مئی سے کورونا کے باعث نافذ کی گئی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاوہ پورے سعودی عرب میں نماز کے اجتماعات کی بھی اجازت ہوگی نماز جمعہ بھی پڑھی جا سکے گی۔ اندرون ملک فضائی پروازیں بھی بحال کر دی جائیں گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق 28 مئی تک چلنے والے لاک ڈاؤن اور کرفیو کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں جس کے تحت اب مکہ مکرمہ کے علاوہ باقی شہروں میں صبح6 سے سہ پہر3 بجے تک کرفیو میں نرمی کی جائے گی جبکہ 31 مئی سے 20 جون تک لاک ڈاؤن میں نرمی کا وقت بڑھا کر صبح 6 سے رات 8 بجے تک کر دیا جائے گا۔ شاہی فرمان میں وزارتوں کے دفاتر اور نجی اداروں میں بھی کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے

سعودی وزارت داخلہ نے قواعد وضوابط پر عمل پیرا رہ کر بحران سے نمٹنے پر سعودی شہریوں اور مقیم افراد کا شکریہ ادا کیا اور اپیل کی کہ گھر سے باہر نکلتے ہوئے ناک کو ڈھانپ کر رکھیں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More