بی جی پی رہنما کا ویرات کوہلی سے انوشکا شرما کو طلاق دینے کامطالبہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کا ویرات کوہلی سے انوشکا شرما کو طلاق دینے کا انوکھا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما آئے روز اپنے عجیب وغریب بیانات اور مطالبوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، اسی طرح کا ایک عجیب و غریب مطالبہ بی جے پی کے رہنما نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے کر ڈالا، بی جے پی کے رہنما نے اپنے مطالبے میں ویرات کوہلی کو کہا کہ وہ فوری طور پر انوشکا شرما کو طلاق دے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ پروڈکشن میں بھی اپنے جوہر دکھا رہی ہیں،انہوں نے پروڈکشن میں اپنے جوہر دکھاتے ہوئے حال ہی میں ایک ویب سیریز ” پتال لوک” ریلیز کی ہے،جسے کچھ لوگوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے تو کچھ لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

ویب سیریز ” پتال لوک” میں ایک نیپالی نام کا خواجہ سرا ہے جس پر گورکھ کمیونٹی نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراض اٹھایا، اسی طرح اس ویب سیریز میں ایک مسلمان فیملی کو گوشت کھاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جس پر بی جے پی کے رہنماؤں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

بعدازاں بی جے پی کے ایم ایل اے نند کشور گجر نے ویب سیریز میں مسلمانوں کے گوشت کھانے کو دکھانے کی وجہ سے انوشکا شرما پر شدید تنقید کی اور ساتھ ہی ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور انوشکا شرما کے خاوند ویرات کوہلی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر انوشکا شرما کو طلاق دی کیونکہ انہوں نے اپنی ویب سیریز میں ہمارے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More