ملائشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو اپنی ہی پارٹی سے برطرف کر دیا گیا 

تفصیلات کے مطابق مہاتیر محمد جو ملائشیا کی یونائیٹڈ انڈیجینس پارٹی کے چیئرمین تھے کو نئی قائم کردہ حکومت کی حمایت نہ کرنے پر اپنی ہی سیاسی پارٹی سے برطرف کردیا گیا ہے۔  ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو 18 مئی کو پارلیمانی اجلاس کے دوران اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کے بعد ان کی سیاسی جماعت نے ان کو پارٹی کی صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کی سیاسی پارٹی یونائیٹڈ انڈیجینس پارٹی کی جانب سے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کیا گیا جس میں مہاتیر محمد کی پارٹی سے رکنیت معطل اور پارٹی میں ان کے اثرورسوخ کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

مہاتیر محمد کو ملائشیا کے موجودہ صدر بیریسٹو اور وزیراعظم محی الدین یاسین کی حکومت کی حمایت نہ کرنے پر اپنی ہی سیاسی پارٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا ہے،  صدر بیریسٹو اور وزیراعظم محی الدین یاسین نے اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے مہاتیر محمد کو اپنے لئے سیاسی خطرہ قرار دیتے ہوئے انہیں اپنی ہی سیاسی پارٹی سے نکلوا دیا ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک لیٹر گردش کر رہا ہے جس میں پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب گذشتہ ہفتے پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا تو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر محی الدین کو وزیر اعظم اور پارٹی صدر کی حیثیت سے مسترد کرنے کے شو کے بعد مہاتیر نے خود بخود ہی پارٹی کا رکن بننا چھوڑ دیا تھا، اس گردش کرنے والے خط کی تصدیق محی الدین کے ایک معاون نے کی ہے۔

دوسری جانب مہاتیر محمد کے دفتر کے ایک معاون نے گردش کرنے والے خط کی تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے، انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے کی تصدیق یا تردید تب تک نہیں کرے گے جب تک وہ خود اس خط کو دیکھ نہیں لیتے۔

محی الدین کے اس اقدام کو طاقت کو مستحکم کرنے کی کوشش کے طور پر بڑے پیمانے پر دیکھا جارہا ہے کیونکہ انہیں اپنے نئے وزیر اعظم کے عہدے کے لئے ممکنہ چیلنج درپیش ہے۔

مہاتیر محمد جو اب قریب قریب 95 برس کے ہیں، دنیا کے سب سے بوڑھے حکومتی رہنما تھے جب تک کہ انہوں نے فروری میں غیر متوقع طور پر اقتدار نہیں چھوڑ دیا تھا، جس نےطویل اقتدار کی جدوجہد کو جنم دیا، مہاتیر محمّد جنہوں نے استعفیٰ دینے کے فورا بعد ہی فیصلہ کیا کہ وہ دوبارہ وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔مہاتیر نے نئی حکومت کی سختی کے ساتھ مخالفت کی اور اپنے سابق اتحادی کو غدار قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی۔

    (209 posts)

    phir ek dafa islam dushman munafiq ghaddar jeet gaye lekin akhir kab tak, inka khatma anqreeb hone wala hai….inshaAllah

    *******Wahid hal islami inqelab,  jiddojohad karo, sabr karo, firqabazai haram hai muslim bano…

    Minister (4k + posts)

    LEADER KO ISTAMAL KER KAY CORRUPT MAFIA POWER MAIN AA GEYA HAI. BUSS UB KAYA ZAROORAT HAI EK HONEST LEADER KI…. LANAT HAI ASI AWAM PER JO MONH DEKH REHI HAI AUR IN KAY KHELAF AWAZ NAHIN BULAND KER REHI…..

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More