بھارتی میڈیا نے بھارت پر شدید گرمی کے حملے کا ذمہ دار بھی پاکستان کو ٹھہرادیا

بھارتی میڈیا کو پاگل پن کے دورے پڑنے لگے۔۔ کبوتر اور ٹڈی دل کے حملوں کے بعد بھارت نے شدید گرمی کے حملے کا ذمہ دار بھی پاکستان کو ٹھہرادیا

بھارتی نیوز کاسٹر نے الزام لگایا کہ بھارت میں جو شدید گرمی کا اٹیک ہوا ہے اسکا ذمہ دار پاکستان ہے۔بھارتی صحافی نے اسکی دلیل یوں پیش کی کہ سندھ سے بھارتی علاقے راجھستان میں گرم ہوائیں داخل ہوتی ہیں اور اس وجہ سے پورے بھارت میں شدید گرمی کا حملہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان اپنی ٹڈیوں کو آتنکی بناکر بھارت بھیج رہا ہے۔پاکستان اب بھارت کے خلاف ٹڈیوں والی سازش کررہا ہے۔

صرف یہی نہیں بھارت نے کچھ دن قبل پاکستان پر الزام لگایا تھا کہ بھارت نے پاکستان کا جاسوس کبوتر گرفتار کرلیا ہے جس پر عالمی میڈیا نے بھارت کا خوب مذاق اڑایا ۔ بعد میں اس کبوتر کا مالک بھی سامنے آگیا جو ناروال کا رہائشی تھا، اس نے بھارت سے اپنے کبوتر کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔

    (4 posts)

    The terrorist modi along with RSS has dulled the brain of bunderstanis.They were brain washed with hate mind set against Pakistan general public.Now the media has an attack of hate Pakistan and will destroy their brains as well.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More