کرونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود بھارت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا

کرونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود بھارت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا۔۔۔

بھارت میں اس وقت کرونا کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 827 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 5185 ہوگئی ہے گزشتہ روز بھارت میں کرونا کے 8336 کیسز سامنے آگئے اور بھارت میں روزانہ کیسز کی شرح 7000 سے زائد ہے لیکن اسکے باوجود بھارت نے لاک ڈاؤن میں کا اعلان کیا ہے۔

لاک ڈاؤن کھولنے کی وجہ لاک ڈاؤن کے معیشت پر پڑنے والے برے اثرات اور بڑھتی غریب اور بیروزگاری کو بتایا جارہا ہے۔۔ بھارت میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکررہ گئی ہیں۔ سینما، تھیٹر ، شوبز ، آئی ٹی آنڈسٹری جس سے بھارت اربوں ڈالر سالانہ کماتا ہے۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے بتایا کہ ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے، لیکن لاک ڈاؤن ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں تمام ریاستوں اور اداروں کو کھول دیا گیا ہے بلکہ یہ مرحلہ وار ہوگا،

امیت شاہ کے مطابق 30جون تک مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔

امیت شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں عبادت گاہیں،ریسٹورنٹس اورشاپنگ مالز کھولے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں ریاستی حکام سے مشورے کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا جائے گا،

امیت شاہ کا کہنا تھا کہ میٹروٹرینز ، سینما ہالز اور تھیٹرز کھولنے کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More