لاک ڈاؤن میں نرمی :مسجد نبویﷺ کھول دی گئی،نماز کی ادائیگی کی ویڈیو

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مسجد نبویﷺ کھول دی گئی،نماز کی ادائیگی کی فوٹیج سامنے آگئی

‏صد شکر الحمد اللہ مسجد نبوی کی رونقیں بحال ہوگئ نماز شروع ہوگئ یہ منظر آج صبح نماز فجر کا ہے شکر اللہ بہت جلد حرم کعبہ بھئ بھر پور آباد ہوگا انشاللہ

Posted by Kamran Khan on Saturday, May 30, 2020

سعودی عرب میں دوماہ سے زائد عرصے سے لگے لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث مسجد نبوی کی رونقیں بحال ہوگئیں۔۔انتظامیہ کی جانب سے آج نماز فجر میں احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مسجد نبوی کو کھولا گیا۔

کرونا کے باعث نمازوں کی ادائیگی حرم کے نئے توسیعی حصے اور بیرونی صحن میں جاری ہے۔حرم نبوی کے نئے حصے کے علاوہ بیرونی صحن سے قالین ہٹالیے گئے ہیں، نماز فرش پر ادا کی جارہی ہے۔ لوگ اپنی جاءنمازیں استعمال کررہے ہیں۔

حرم نبوی کی گنجائش کے حساب سے صرف 40 فیصد نمازیوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے،دیگر افراد بیرونی صحنوں میں سماجی فاصلہ رکھ کر نماز ادا کررہے ہیں۔جبکہ حرم نبوی کا پرانا حصہ اور روضہ شریف زائرین کے لیے بند رہے گا۔

مکہ مکرمہ میں تاحال کرفیونافذ ہے، دیگر شہروں میں کرفیو میں نرمی کردی گئی ہے۔ سعودی عرب میں کرونا سےتیراسی ہزار تین سو چوراسی افراد متاثر اور چار سو اسی افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More