خلاباز پہلی بارکمرشل پرواز کے زریعے سپیس سٹیشن پہنچ گئے

 خلاباز کمرشل پرواز کے زریعے سپیس سٹیشن پہنچ گئے

امریکا کی نجی کمپنی کا راکٹ ناسا کے دوخلابازوں کو لے کر تاریخ میں پہلی بار خلائی سٹیشن پہنچ گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی بار امریکہ کی نجی کمپنی کا راکٹ ناسا کے دوخلابازوں کو لے کرخلائی سٹیشن پر کامیابی سے پہنچ گیا، امریکا کی نجی کمپنی "اسپیس ایکس” نے اپنا راکٹ گزشتہ روز بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی طرف روانہ کیا تھا جس نے کامیابی کے ساتھ اپنا سفر طے کرلیا ہے۔


تاریخ میں پہلی بار ایک نجی کمپنی کی جانب سے خلاء میں خلاباز بھیجنے کو ایک بہت بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے، اس بڑی کامیابی  پر خلابازوں کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس نے تاریخ میں پہلی بار خلاء کے لئے کمرشل پرواز چلا کر تاریخ رقم کی ہے، جس کے بعد ایک نئے دور کا آغاز شروع ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

اسپیس ایکس کمپنی کی جانب سے بھیجا گیا راکٹ 19 گھنٹے کا سفر طے کرکے کامیابی سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر لینڈنگ کر گیا ہے، کمپنی کا دو مدار پر مشتمل فالکن نائن راکٹ ناسا کے خلا باز ڈگلس ہرلی اور رابرٹ بیہنکن کو لے کر روانہ ہوا تھا۔ راکٹ کو ہفتے کی رات امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس اسٹیشن سے بغیر کسی رکاوٹ کے چھوڑا گیا، جو کہ ایک کامیاب تجربہ تھا۔

خلا میں مشن پر جانے سے پہلے ہے اس مشن کے کمانڈر اور خلا باز ہرلی نے کہا کہ "ہمیں اس موم بتی کو جلا کر ایک نئی تاریخ رقم کرنا ہے” خلابازوں کی روانگی کے وقت وہاں پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بطور مہمان خصوصی شریک تھے جنہیں اس پروگرام کے حوالے سے آگاہ بھی کیا گیا۔

راکٹ کی روانگی سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلابازوں کی روانگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا تھا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More