کرونا کے باعث بند مسجد اقصیٰ ڈھائی ماہ بعد نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

کرونا کے باعث بند مسجد اقصیٰ ڈھائی ماہ بعد نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

کرونا وائرس کے باعث سعودی عرب سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں مساجد بھی بند کردی گئیں تھیں، اب مسلمانوں کیلئے خوشخبری سامنے آرہی ہیں، مسجد نبوی کے بعد مسجد اقصی بھی آج سے نمازیوں کیلئے کھول دی گئی ہے۔

دو ماہ سے زائد عرصے  کی بندش کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھولا گیا ہے،مسجد میں داخلے کیلئے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نمازیوں کو ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مسجد احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔نمازی اپنی جاء نماز اپنے ساتھ لے آئے اور سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھیں۔

مارچ میں مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے بند کیا گیا تھا۔ دوسری جانب مسجد صخرہ کو  بھی آج کھول دیا گیا،رمضان المبارک اور عید پر بھی مساجد میں عبادت نہیں کرسکے۔ آج مسلمانوں نے فجر کی  نماز کیلئے نعرہ تکبیر بلند کیا اور مساجد کھلنے پر شکرانے کے نوافل پڑھے۔ فلسطین میں کرونا وائرس سے تین افراد جاں بحق اورچار سو سنتالیس متاثر ہوئے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More