لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر رومانیہ کے وزیراعظم پر جرمانہ عائد

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر رومانیہ کے وزیراعظم پر جرمانہ عائد

لوڈوودک اوربن نے اپنے ہی لگائے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر دی۔ کورونا وائرس کی وبائی صورتحال میں بے احتیاطی کرنے اور ماسک نہ پہننے پر رومانیہ کے وزیراعظم لوڈووک اوربن کو600 ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا۔ ان پر ماسک نہ پہننے اور کمرے میں دیگر افراد کے ہمراہ بیٹھ کر سگریٹ نوشی کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

لوڈووک اوربن کی بیٹھک سے متعلق ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں رومانین وزیراعظم دیگر حکومتی ارکان کے ہمراہ بیٹھے سگریٹ نوشی اور شراب پی رہے ہیں جبکہ اس جگہ پر موجود کسی فرد نے ماسک نہیں پہنا اور سب کے ماسک سامنے میز پر موجود ہیں۔

یہ تصویر رومانین اپوزیشن کے ایک رکن نے فیس بک پر لگائی جس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہونے پر وزیراعظم لوڈووک اوربن کو600ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

رومانیہ کے وزیراعظم نے اس خلاف ورزی کو تسلیم کیا اور کہا کہ یہ ان کی سالگرہ کا دن تھا اور کابینہ کے دیگر ارکان اچانک ان کے پاس پہنچ گئے، خوشی کے عالم میں احتیاط نہیں کرسکے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More