فضائی کمپنی کا کورونا کیخلاف لڑنے والے فرنٹ لائن سولجرز کیلئے مفت ٹکٹ کااعلان

کویت کی فضائی کمپنی نے کرونا وائرس کے خلاف صف اول میں لڑنے والے عملے کیلئے مفت فضائی ٹکٹس کا اعلان کر دیا۔کویتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان کورونا کے خلاف لڑنے والے عملے کو سیروتفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ اعلان امیر کویت صباح الاحمدالجابرالصباح کی ہدایت پر کیا گیا اور اس کے تحت کورونا کے خلاف لڑنے والے عملے کو50 ہزار فضائی ٹکٹس بطور تحفہ ان کی خدمات کے اعتراف میں دی جائیں گی۔

جزیرہ ایئر ویز کے مطابق ان ٹکٹس کی معیاد 2021 تک ہوگی اور ان ٹکٹس پر دنیا کے کسی بھی ملک میں سفر کیا جا سکے گا۔ ایئرلائن کے مطابق اس سکیم کیلئے سفر کرنے والوں کا انتخاب سرکاری طور پر کیا جائے گا۔

پوری دنیا میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہیلتھ وورکرز کو انکی خدمات پر بےحد سراہا جا رہا ہے

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More