بھارتی اداکارہ نے لائیو ویڈیو میں زہر پی لیا

بھارتی اداکارہ نے شادی سے انکار پرلائیو ویڈیو میں زہر پی لیا

بھارتی ریاست کرناٹکا کی ایک مقامی اداکارہ نے بوائے فرینڈ کی جانب سے شادی سے انکار پر سوشل میڈیا لائیو ویڈیو کے دوران زہر پی کر خود کشی کرلی۔

چندنا نامی کاناڈا کی اداکارہ اور ان کے دوست دنیش گزشتہ پانچ سال سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، مبینہ طور پر چندنا کی فیملی دنیش کے گھر شادی کے معاملات طے کرنے کیلئے گئی ، جہاں دنیش کے والدین نے چندنا کے کردار پر انگلی اٹھاتے ہوئے اس کی بے حد بے عزتی کی، چندنا نے اس معاملے پر دنیش سے کافی لڑائی کی ۔

اپنی خود کی لائیو ویڈیو میں چندنا نے کہا کے دنیش اس بات پر بالکل بھی خوش نہیں تھا اور میں کسی صورت بھی خود کو مسترد کیا جانا برداشت نہیں کرسکتی اسی لیے میں نے اپنی جان لینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ کہنے کے بعد چندنا نے زہر پی لیا ۔
پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا ہے ، اور دوسری جانب سڈا گنتے پلیا کے پولیس اسٹیشن نے دنیش اور اس کے گھر والوں کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ دائر کرتے ہوئےچھان بین شروع کردی ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More