ریٹائرڈ بھارتی جنرل نے امریکی فوج کو بھارتی فوج بنا کر ویڈیوشیئر کر دی

ریٹائرڈ بھارتی میجرجنرل نے پینگونگ میں موجود بھارتی فوج سے امریکی فوج کی ویڈیو منسوب کردی۔

ریٹائرڈ بھارتی میجر جنرل براجیش کمار نے لداخ میں موجود اپنی فوج سے امریکی فوج کی ہوور ڈیم پر نچلی پرواز کرتے ہیلی کاپٹروں کی ویڈیو منسوب کر دی اور ٹوئٹر پر لکھا کہ بھارتی فوج لداخ میں پنگونگ کے علاقے میں اتنی نچلی پرواز کر رہی ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔ اس ٹویٹ پر ریٹائرڈ بھارتی میجر جنرل کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹوئٹر صارفین نے لکھا کہ براجیش کمار جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں اور امریکی فوج کی ہواسو جھیل پر ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو بھارتی فوج سے منسوب کر کے اپنی فوج کی ساکھ خراب کر رہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر طنز کا نشانہ بننے کے باوجود بھی اس ریٹائرڈ بھارتی میجر جنرل نے ویڈیو پر غلطی تسلیم کرنے کی بجائے لکھا کہ اس کو ویڈیو اچھی لگی تو اس نے نیک شگون کے طور پر شیئر کر دیا۔

اس پر ٹوئٹر صارفین نے کہا کہ نیک شگون کے طور پر یہی لکھ دیتے کہ بھارتی فوج شنگھائی کو بھی فتح کر چکی ہے۔

اتنے بڑے درجے کے سابق بھارتی افسر کے ایسے بھونڈے جھوٹ نے بھارتی فوج کی عقل پر سوال اٹھا دیئے ہیں کہ آرمی چیف سے صرف دو درجے کی دوری پر موجود ایک سابق بھارتی فوجی افسر کی یہ سوچ ہے۔

اس ویڈیو میں 3 اپاچی ہیلی کاپٹرز کو جھیل کے اوپر بہت ہی نچلی سطح پر اڑتے دیکھا جا سکتا ہے اور پیچھے پہاڑی سلسلہ بھی نظر آتا جس سے واضح ہے کہ یہ امریکی جھیل کی فوٹیج ہے۔

ایک اور ٹوئٹر صارف آگسٹین وارکے نے لکھا کہ تم میجر جنرل ہو اوریہ کوئی پینگونگ نہیں بلکہ امریکا کا ہوور ڈیم ہے اور وہ واٹس ایپ پر آنے والی ویڈیوز کو بغیر تصدیق کے کیوں شیئر کر رہے ہیں؟

    Prime Minister (33k + posts)

    یہ  میجر جنرل بھی کوئی بروتھل کی وجہ سے  بروتھل کے گاہکوں کی سفارسش پر میجر جنرل بنا  ہے اگر اسکے بروتھل کے شاہی گاہک مزیرد سفارش بھی کرتے رہے تو ضرور یہ بھی لفٹینینٹ جنرل بن کر ہی ریٹائر ہوگا کیونکہ اس کلیبر کر جنرلز کی ترقی کا راز صرف بروتھل کے شاہی گاہکوں کی خوشی فل بورڈ   سروس کے بدلے سفارش پر منحصر ہوتی ہے 

    3
    1

    Minister (3k + posts)

    This is series of Modi followers as in Pakistan PMLN patwari share fake news even a so called respected person put a fake list of 6 properties of British Pakistani Imran khan niazi on media  to show the PMLN followers these are owned by PM Imran Ahmed Khan Niazi ,so that video which was orignally American  is not new thing for Modi followers

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More