4 کروڑ روپے کی چمچماتی گاڑی خریدنے کے 20 منٹ بعد ہی تباہ ہو گئی

4 کروڑ روپے کی چمچماتی گاڑی خریدنے کے 20 منٹ بعد ہی تباہ ہو گئی

تفصیلات کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین اسپورٹس کار میں شمار کی جانے والی لیمبر گینی جس کی مالیت 4 کروڑ روپے ہے خریدنے کے 20 منٹ بعد ہی حادثے کا شکار ہو کر مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ حادثے کا شکار ہونے والی لیمبر گینی برطانیہ کی مغربی ریاست یارک شائر کے رہائشی  نے دو لاکھ پاؤنڈ میں خریدی تھی۔

یارک شائر کی مقامی پولیس کا اس حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی چمچماتی سپورٹس کار لیمبر گینی کے حادثے کی وجہ اس کی اپنی تکنیکی خرابی تھی، جس کی وجہ سے وہ شو روم سے نکلنے کے 20 منٹ بعد ہی سڑک پر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گئی۔

4 کروڑ روپے کی چمچماتی گاڑی خریدنے کے 20 منٹ بعد ہی تباہ ہو گئی

پولیس نے بتایا کہ گاڑی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایم 1 موٹروے پر حادثے کا شکار ہوئی، گاڑی تکنیکی خرابی کی وجہ سے موٹروے پر چلتے ہوئے بیچ سڑک میں اچانک سے رک گئی جس پر پیچھے سے آنے والی تیز رفتار وین کی اس چمچماتی نئی گاڑی کے ساتھ ٹکر ہو گئی اور گاڑی ملبے کا ڈھیر ہو گئی۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ حادثے میں لیمبر گینی کار ڈرائیور تو محفوظ رہا لیکن پیچھے سے ٹکرانے والی وین کے ڈرائیور کو سر پر ہلکی سی چھوٹی آئیں، جس پر اسے فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔

4 کروڑ روپے کی چمچماتی گاڑی خریدنے کے 20 منٹ بعد ہی تباہ ہو گئی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >