بھارتی میڈیا چینی ایپس پر پابندی کو ’’ڈیجیٹل سرجیکل سٹرائیک‘‘قرار دینے لگا

 

چین کی ایپس پر پابندی پر بھارتی میڈیا کا جشن۔۔۔ بھارتی میڈیا اس قدام کو چین پر "ڈیجیٹل سرجیکل سٹرائیک” قرار دینے لگا

بھارت نے ٹک ٹاک سمیت چین کی موبائل ایپس پر پابندی لگائی تو ارناب گوسوامی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور نریندرمودی اور بھارتی عوام کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ چین کو دھمکیاں دینے لگ گئے۔

ارناب گوسوامی نے کہا کہ یہ مودی کی غیر متوقع ، ہیبت ناک اور اچانک موؤ ہے۔ ہم نے چین کو وارننگ نہیں دی کرکے دکھادیا ہے، اب چینیوں کو لگ پتہ جائے گا، ہم نے وارننگ نہیں دی اور چین پر حملہ کردیا۔

ارناب گوسوامی نے مکے لہراتے ہوئے کہا کہ یہ نیابھارت ہے نیو انڈیا ارناب گوسوامی نے یوں ظاہر کیا جیسے ان ایپس پر بھارت نے پورا چین فتح کرلیا ہو ۔ ارناب گوسوامی جذبات میں یہ بھول گئے کہ چین اس وقت لداخ کے بڑے علاقے پر قبضہ کرکے بیٹھا ہے، بھارت کے 20 سے زائد فوجی چینی فوجیوں کے ہاتھوں مارے جاچکےہیں۔ ان ایپس سے ہزاروں بھارتیوں کا روزگار بھی وابستہ ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں بھارتی چین کی ٹک ٹاک اور دیگر ایپس کے ذریعے ویڈیو اور دیگر مواد بناکر پیسے کمارہے ہیں۔

ارناب گوسوامی کے بعد باقی اینکرز بھی پیچھے نہ رہے اور ایک اور بھارتی اینکر سدھیرچوہدری نے اسے ڈیجیٹل ائیرسٹرائیک قرار دیدیا

 

واضح رہے کہ بھارت نے نے ٹک ٹاک سمیت چین کی 59 ایپس پر پابندی لگادی ۔ انڈیا کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے پیر کی شام ایک حکم نامے کے ذریعے ٹک ٹاک، شیئر اِٹ، کلب فیکٹری، یو سی براؤزر، وی چیٹ اور بیگ لائیو ، لیش آف کنگز، بیوٹی پلس، ویگو ویڈو، ڈی یو براوزر، لائکی، وڈ میٹ سمیت 59 چینی ایپس پر فوری طور پر بابندی لگائی۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More