فیصلہ کرلو کس نے پہلے مرنا ہے؟ بھارتی اینکر کی سنی دیول سٹائل میں دھمکیاں

بھارتی اینکر کو ہندی فلموں کا بخار چڑھ گیا۔۔ بھارتی اینکر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چائنہ آپس میں فیصلہ کر لے کہ کس نے پہلے بھارتی سینا کے ہاتھوں مرنا ہے

 

سوشل میڈیا پر ایک بھارتی اینکر کی گیدڑ بھبھکیوں کا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں کسی ہندی فلم کے ہیرو کے انداز میں کہہ رہا ہے کہ پاکستان اور چائنہ آپس میں فیصلہ کر لے کہ کس نے پہلے بھارتی سینا کے ہاتھوں مرنا ہے ۔

بھارتی اینکر نے کہا کہ بھارتی سینا حکم ملتے ہی صرف 8 منٹ میں پاکستانی ٹھکانوں کو تباہ کرسکتی ہے۔ بھارتی ائیرفورس کے ہیلی کاپٹر لداخ کی اونچی نیچی پہاڑیوں میں حملہ کرنے کے انتظار میں ہیں۔ چین بھی پاکستان کے سکردو ائیربیس کو حاصل کرنے کی لوچنا بنارہا ہے لیکن بھارتی سینا نے ایک ساتھ سب کا علاج کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

اینکر نے گیدڑبھبھکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اب بھارتی فوج ایک نہیں دو دشمنوں کا علاج کرے گی۔

واضح رہے کہ یہ وہی بھارتی اینکرز ہیں جو کچھ دن پہلے ٹک ٹاک اور دیگر ایپس پر بھارتی پابندی کا جشن ایسے منارہے تھے جیسے انہوں نے چین فتح کرلیا ہو جبکہ گراؤنڈ پر بھارت چین کے سامنےبے بس نظر آرہا ہے اور چین بھارت کے علاقوں پر قبضہ کئے بیٹھا ہے۔

اینکر جس بھارتی ائیرفورس سے چین اور پاکستان کو ڈرانے کی کوشش کررہا ہے یہ وہی بھارتی ائیرفورس ہے جس کا پائلٹ ابھی نندن طیارہ تباہ ہونے کے بعد پاکستانی حدود میں گرگیا تھا اور لوگوں نے اسکی پھینٹی لگاکر اسے فوج کے حوالے کردیا تھا۔ بعد میں یہی ابھی نندن پاکستان اور پاکستانی چائے کی تعریفیں کرتا رہا۔۔ بعدازاں پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو چھوڑدیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >