بھارت کی لندن سے آنے والی پرواز میں پائلٹ میاں بیوی لڑ پڑے

بھارت کی لندن سے آنے والی پرواز میں پائلٹ میاں بیوی لڑ پڑے، عملے نے بیچ بچاؤ کر کے معاملہ ٹھنڈا کیا

بھارتی ایئر لائن جیٹ ایئر ویز کی پرواز لندن سے بھارت کے شہر ممبئی آرہی تھی جس کو پائلٹ میاں بیوی اڑا رہے تھے.اس پرواز میں عملے کے علاوہ 324 مسافر سوار تھے۔

پرواز میں دوران سفر پائلٹ میاں بیوی میں کسی بات سے تکرار ہو گئی جو کے بڑھتی بڑھتی اتنی آگے چلی گئی کہ پائلٹ شوہر نے اپنی پائلٹ بیوی کو تھپڑ رسید کر دیا۔

اس بات کا ہونا تھا کہ خاتون پائلٹ کاک پٹ سے باہر نکل گئی جس کے بعد اس کا شوہر بھی کاک پٹ کو خالی چھوڑ کر باہر آ گیا۔ دونوں میاں بیوی مسافروں کے سامنے بحث و تکرار کرتے رہے اور جہاز کو خود بخود اڑنے کے لیے چھوڑ دیا۔

بعد ازاں جہاز کے عملے کے کچھ سینئر لوگوں نے بیچ بچاؤ کراکے معاملہ ٹھنڈا کر دیا۔

ممبئی پہنچنے پر مسافروں نے شکایت کی توایئرلائن نے معاملے کو دبانے کی کوشش کی، مسافر کسی طور بھی نہ مانے تو مجبوراً ایئرلائن کو اس پائلٹ جوڑے کو نوکری سے ہٹانا پڑا۔

اس معاملے پر ماہرین نے کہا کہ ایئرلائن کو پائلٹ جوڑے کو ایک پرواز پر بھیجنا ہی نہیں چاہیے تھا کیونکہ میاں بیوی تو کہیں بھی لڑائی شروع کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین نوعیت کی غلطی تھی جس میں جہاز میں سوار324 مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالی گئیں۔

بعد ازاں ایئرلائن نے اس معاملےپر مسافروں سے معذرت بھی کی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >