کویت میں نیا کوٹہ بل منظو ر ہونے پر 8 لاکھ بھارتیوں کے بے دخل ہونے کا امکان

 

کویت میں نیا کوٹہ بل منظو ر ہونے پر 8 لاکھ بھارتیوں کے بے دخل ہونے کا امکان

کویتی حکومت نےملک میں مقیم بھارتیوں کی تعداد کو 35 فیصد کم کرنے کیلئے نیا کوٹہ بل منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کویتی حکومت کے اس بل کے منظور ہونے پر ایک اندازے کے مطابق 8 لاکھ بھارتی کویت سے بے دخل ہوسکتے ہیں۔

کویت کی نیشنل اسمبلی کی قانون ساز کمیٹی نے کوٹہ بل نامی ایک ڈرافٹ کو منظور کیا ہے، جس کے تحت ملک میں مقیم دیگر ممالک کے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

کویت میں سب سے زیادہ بھارتی شہری آباد ہیں، اس لیے اس بل کے منظور ہونے کے بعد سب سے زیادہ متاثر بھی یہی لوگ ہوسکتے ہیں، اس بل کے تحت بیرون ملک سے آئے افراد میں سے 15 فیصد بھارتی شہری کویت میں مقیم رہ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس بل کے تانے بانے کویت کے وزیراعظم شیخ صبا الخالد کے جون میں دیئے گئے ایک بیان سے ملتے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ کویت میں دیگر ممالک سے آئے افراد کی تعداد کو 70 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد تک لایا جائے گا

کوروناوائرس کی عالمی وباء کے بعد کویت کے قانون دان اور سرکاری حکام ملک میں موجود دیگر ممالک کے افراد کے ملک میں رہائش کے خلاف آوازیں بلند کررہے ہیں۔

کویت میں کورونا وائرس کی وباء کے دوران تقریبا 50 ہزار مریض سامنے آئے ہیں، جن میں بڑی تعداد دیگر ممالک سے آکر کویت میں رہائش اختیار کرنے والے افراد کی ہے۔

  • صرف انڈین کو نہیں سارے ملکوں کے لوگوں کا کہا ہے ،کویت جیسے ملک میں ہندی ،، دل پسند ہیں عربوں کے ،اس کا مطلب یہ نہیں کے انکا کوئی تعصب ہے ہندیوں کے خلاف ،


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >