دبئی کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا، مگر پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی

دبئی کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا، مگر پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی برقرار رہے گی، وجہ کیا ہے؟ جانیے تفصیلات

کرونا وبا سے متاثر دبئی نے4 ماہ بعد اپنے ایئرپورٹ کے دروازے غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھول دیئے ہیں۔ دبئی کی معیشت کا زیادہ تر انحصار سیاحت پر ہے۔ دبئی میں ہر سال ایک کروڑ70 لاکھ سیاح آتے ہیں۔

سیاحوں کو دبئی سفر سے 96 گھنٹے قبل ایک پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتیجے کا سرٹیفیکیٹ ساتھ لانا ہوگا۔ اگر انہوں نے وہ ٹیسٹ سفر کرنے سے پہلے نہیں کرایا تو دبئی ایئرپورٹ پر وہ ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔

اس کے لیے دبئی ایئر پورٹ پر ٹیسٹنگ سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، لیکن جب تک ٹیسٹ کا نتیجہ نہیں آ جاتا سیاح کو ایک ہوٹل کے کمرے میں خود کو قرنطینہ میں رکھنا ہوگا۔ نتیجہ آنے پر دبئی ہیلتھ اتھارٹی سیاح کی مزید رہنمائی کرے گی۔

دبئی میں سیاحت کھلنے کے باوجود بھی متحدہ عرب امارات نے پاکستانی سیاحوں پر تاحال پابندی لگا رکھی ہے اس پابندی کی وجہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز ہیں۔

دبئی حکومت سیاحوں کی سہولت کے لیے تفریح گاہوں اور ہوٹلوں میں صفائی کا مکمل انتظام بھی کرے گی۔

یاد رہے دبئی میں سیاحت ایسے موقع پر کھولی گئی ہے جب متحدہ عرب امارات میں بھی 50 ہزار کرونا وائرس کے کیس ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 300 سے زائد ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >