باہر کھاؤ، لوگوں کی مدد کرو: برطانیہ کی ریستوران بحال کرنے کیلئے لوگوں کو بڑی آفر

برطانیہ نے ”باہر کھاؤ، لوگوں کی مدد کرو” سکیم کے تحت ریستوران اور کیفیز کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے اگست میں لوگوں کو کھانا کھانے پر 50 فیصد رعایت دینے کا منصوبہ متعارف کرادیا۔

چانسلر رشی سوناک مطابق 62 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اس منصوبے کا مقصد کورونا وائرس سے متاثرہ ریستوران انڈسٹری کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس شعبے سے وابستہ 1.8 ملین لوگوں کا روزگار بچانے کے لیے حکومت نے اس منصوبے کی منظوری دی ہے۔ رشی سوناک کے مطابق پیر سےبدھ تک کے دنوں میں کوئی بھی شخص کسی بھی ریستوران میں جا کر کھانے کھائے تو اسے 50 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

اس ضمن میں کھانا کھانے پر زیادہ سے زیادہ10 پاؤنڈ تک کی چھوٹ دی جائے گی۔ جس میں بچے بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریستوران کے مالکان جتنے لوگوں کو ڈسکاؤنٹ دیں گے اس کی تفصیلات ایک ویب سائٹ پر ڈالنے کے5 دن کے اندر اندر حکومت کی جانب سے امدادی رقم ان کے بینک اکاؤنٹ میں بھیج دی جائے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>