بھارتی فوجیوں پر فیس بک سمیت 89 موبائل ایپس استعمال کرنے پر پابندی

بھارتی فوجیوں کیلئے فیس بک،انسٹاگرام سمیت متعدد موبائل ایپلیکیشنز کا استعمال ممنوع

بھارتی فوجیوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے احکامات جاری کردیئے گئے، بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے فوجیوں کے فیس بک سمیت دیگر کئی ایپلیکشنز کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب بھارتی فوجی فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، ٹروکالر سمیت نواسی موبائل ایپلیکیشنز استعمال نہیں کرسکیں گے، بھارتی وزارت دفاع کے احکامات کے بعد فوجیوں کو یہ تمام ایپلیکشنز اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کرنا ہونگی۔

بھارتی فوج کیلئے یہ اقدام خفیہ معلومات اور راز افشا ہونے کے خوف سے اٹھایا گیاہے، جس کے تحت فوجیوں کو فیس بُک سمیت 89 موبائل ایپلیکشنز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی جبکہ فوجیوں کو ڈیلی ہنٹ سمیت متعدد نیوز ایپلیکیشنز بھی ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لداخ میں چین سے تنازعے کے بعد بھارت میں ٹک ٹک سمیت 59 ایپس پر پہلے سے پابندی عائد ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>