نیپال نے بھارتی نیوز چینلز کی نشریات پر پابندی لگا دی

نیپال اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعے کے بعد نیپال کے کیبل آپریٹرز نے بھارت کے تمام نیوز چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازعے میں شد ت آنے کے بعد نیپال کے کیبل ٹیلی ویژن آپریٹز نے وزیراعظم سے متعلق قابل اعتراض رپورٹنگ کرنے پر بھارتی نیوز چینلز کی نشریات ملک بھر میں بند کردی ہے۔

بھارت نے چین کے ساتھ تنازعے کو ختم کرنے سے پہلے ہی ایک اور محاذ گرم کرلیا ہے، نیپال کے ساتھ سرحدی تنازعے کو بڑھاوا دینے کیلئے انڈین میڈیا نے یہ پراپیگنڈہ شروع کردیا کہ چینی سفیر اور نیپالی وزیراعظم کے درمیان جسمانی تعلقات بھارت اور چین کے تنازعات کی وجہ بنے۔

نیپال کے کیبل آپریٹر میکس ڈیجیٹل ٹی وی کے وائس پریزیڈنٹ نے ایسی رپورٹنگ کرنے پر ملک میں بھارتی  چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے ملک سے متعلق قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر اخلاقی ذمہ داری ہے کہ بھارتی چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کردی جائے”۔

نیپال کے ایک حکومتی وزیر نے وزیراعظم کی کردار کشی پر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام میڈیا چینلز جن میں ہمارے پڑوسی ملک کے چینلز بھی شامل ہیں ان سے درخواست کرتے ہیں کہ ایسا مواد نشر کرنے سے گریز کریں جو ہمارے ملک کے تشخص کو نقصان پہنچائے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >