وباء کے دوران وائرس کے مقابلے میں زیادہ ہلاکتیں بھوک سے ہونے کا خدشہ،اوکسفیم

اوکسفیم نے ایک وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے اس بحران میں وائرس کے مقابلے میں بھوک سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی ادارہ برائے عالمی غربت اوکسفیم کے مطابق اس بحران میں بے روزگاری، کھانے پینے کی سپلائیز متاثر ہونے کے نتیجے میں 122 ملین افراد غربت کی طرف دھکیلے جاسکتے ہیں۔

اوکسفیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ بھوک کا وائرس اور غربت 12 ہزار افراد کو روزانہ موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے، یہ شرح کورونا وائرس کی اپریل میں روزانہ 10 ہزاراموات کی شرح سے بھی زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بھوک کے 10 ہاٹ سپاٹس کو بھی اجاگر کیا گیا جن میں افغانستان، ساؤتھ سوڈان اور شام جیسے ممالک شامل ہیں۔ جن میں بھوک اور غربت کی صورتحال مزید خراب ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >