برطانوی شہزادہ چارلس سے دوران گفتگو سپر سٹور کا ملازم بے ہوش ہوگیا

برسٹل میں سپر سٹور کے باہر اسی سٹور کا ملازم دورے پر آئے شہزادہ چارلس سے بات کررہا تھا، وہ چند قدم آگے بڑھا اور اچانک پیچھے گر کر بے ہوش ہوگیا۔ شہزادہ چارلس کی سپر سٹور آمد پر استقبالیہ پر موجود ملازم ان سے کسی موضوع پر بات کر رہا تھا کہ اچانک ہی بے ہوش ہو کر گر پڑا جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

شہزادہ چارلس ہاتھ کے اشارے سے بظاہر یہ کہتے نظر آئے کہ اپنا خیال کیجیے لیکن اتنی دیر میں وہ شخص نیچے گرگیا تھا۔ قریب کھڑے افراد نے اس شخص کو طبی امداد دی، شہزادہ چارلس اس وقت تک وہیں کھڑے رہے جب تک اطمینان نہ کرلیا کہ اس شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

شہزادے نے سپر سٹور کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا کہ کورونا وبا کے دوران وہ مسلسل کام کرتے رہے ہیں جس سے برطانوی لوگوں کو کسی قسم کے فقدان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >