ایئر چائنا نے مقامی تیار کردہ طیاروں کاکمرشل فلائٹس کیلئے استعمال شروع کردیا

چین نے مقامی سطح پر تیار کردہ اے آرجے 21 طیاروں کو اپنی کمرشل فلائٹس کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

چین معاشی اعتبار سے دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے، دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں ہوگا جہاں چینی مصنوعات کو استعمال نہ کیا جاتا ہو، سوئی سے لے کر گاڑیوں تک اور اب چین نے مقامی سطح پر تیار کردہ ہوائی جہازوں کو بھی اپنی کمرشل فلائٹس کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئر چائنا نے مقامی سطح پر تیار کردہ اے آر جے 21-700 طیاروں کی کمرشل فلائٹس چلانا شروع کردی ہیں، جہاز نے بیجنگ انٹرنیشل ایئر پورٹ سے اڑان بھر کے خود مختار ریاست منگولیا میں بحفاظت لینڈ کیا۔

اے آر جے 21-700 جہاز اے آر جے 21 کی فیملی  کا حصہ ہے، جو کہ چین کا سب سے پہلا ٹربو فین پسنجر جیٹ لائنر ہے ، 2020 میں ایئر چائنا کو اس طرز کے تین جیٹ لائنر ملیں گے جو کہ چین کے اندر اور منگولیا تک کی فلائٹس کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >