امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ نہ کرتے آخرکار ماسک پہن ہی لیا

کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ کے سربراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس سے بچاؤ کی ترغیب نہ دینے اور عوامی مقامات اور اجتماعات کے دورہ کے دوران ماسک نہ پہننے پر عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے کی گئی تنقید کا اثر لے کراپنی قسم توڑتے ہوئے بالآخر ماسک پہن  لیا، ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلی بار ماسک پہنے میری لینڈ کے ملٹری ہسپتال میں فوجیوں اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے لیکن کرونا وائرس سے اب بھی سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں افراد موت کے منہ میں چلے جا رہے ہیں، امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 37 ہزار 403 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، تاہم امریکا میں اب بھی 17 لاکھ 27 ہزار 797 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >