ٹک ٹاک کو مائیکرو سوفٹ سے معاہدے کیلئے مہلت مل گئی

دنیا بھر میں ٹک ٹاک کی اہمیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے امریکی آئی ٹی کمپنی مائیکروسوفٹ بھی ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدےکی تیاریوں میں ہیں,لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکتیس جولائی کو چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک کو ملک میں بند کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ انہوں نے ایک ہفتے کے اندر اندر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ایپ پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

جس کے بعد آئی ٹی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ٹک ٹاک کو معاہدے اور مذاکرات کیلئے 45 روز کی مہلت دے دی۔ معاہدے اور مذاکرات سے قبل مائیکرو سافٹ نے اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ وہ امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کو خریدنا چاہتی ہے۔

امریکی سیکیورٹی ادارے کو شک ہے کہ چین اپنی اس ایپ سے لوگوں کی جاسوسی کرتا ہے اور اسے موبائل میں انسٹال کرنے کے بعد صارف کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلیتا ہے، جو کہ قومی سلامتی کیلئے ایک خطرہ ہے۔

امریکا کے ان تحفظات پر ٹک ٹاک کی ملکیتی کمپنی بائٹ ڈانس انتظامیہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی صارفین کا ڈیٹا چینی حکومت کے ساتھ شیئر نہیں کرتی بلکہ یہ ڈیٹا امریکا اور سنگاپور میں محفوظ کیا جاتا ہے۔

مائیکرو سوفٹ کا کہنا ہے کہ ہم ٹک ٹاک کو خریدنے کے عمل کے دوران قومی سلامتی کے امور کو باریکی سے دیکھنے اور امریکا کے معاشی مفادات کے تحفظ پر یقین رکھتے ہیں۔

بائٹ ڈانس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی امریکا میں اپنی اسٹریمنگ کو جاری رکھنے کے لیے تمام امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ بیجنگ میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زینگ یی منگ نے ایک میمو میں کہا کہ ان کی ٹیم 24 گھنٹے کام کر کے اس بات کو ممکن بنانا چاہتی ہے کہ بہترین نتایج حاصل کیے جا سکیں۔

میمو میں زینگ نے کہا کہ موجودہ جیو پالیٹکس اور عوامی رائے کی فضا پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ ہم نے ہمیشہ اپنے صارفین کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کی ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہناہے کہ ایسی یقین دہانیاں کوئی معنی نہیں رکھتیں، کیونکہ چین میں کمپنیوں کے پاس چین کی کمیونسٹ پارٹی کی بات ماننے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوتا۔

ٹک ٹاک امریکا سمیت دنیا بھر میں استعمال کی جاتی ہے، جسے اب تک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2 ارب افراد کی جانب سے ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے جن میں 16 کروڑ سے زائد مرتبہ اسے امریکا میں ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

  • The things are very disturbing whenever I see new app is rising the American rich people start buying it first it was Facebook owner who bought Instagram and WhatsApp now microsoft… They American people want to control the world and further want to increase their wealths


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >