فن لینڈ کی خوبصورت و کم عمر وزیراعظم نے شادی کر لی

فن لینڈ کی خوبصورت و کم عمر وزیراعظم نے شادی کر لی

فن لینڈ کی  خوبصورت اور کم عمر وزیر اعظم سانا مارین نے 16 سال تک اپنے دوست کے ساتھ رفاقت میں رہنے کے بعد 34 سال کی عمر میں شادی کر لی، شادی کی پروقار تقریب وزیراعظم کے سرکاری دفتر میں منعقد کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ سانا مارین نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے سب سے قریبی اور پرانے دوست مارکوس ریکونین سے شادی کر کے سب کو حیران کردیا، نئے شادی شدہ جوڑے نے شادی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

فن لینڈ کی خوبصورت و کم عمر وزیراعظم نے شادی کر لی

فن لینڈ کی وزیراعظم اور ان کے دوست کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانا مارین سفید رنگ کا عروسی لباس پہنے اپنے شوہر کے پاس کھڑی ہیں اور روایتی انداز میں اپنے ہاتھ میں پھولوں کا دستہ اٹھائے ہوئے ہیں، جبکہ ان کے شوہر ان کی طرف دیکھ کر تصویر کے لیے پوز دے رہے ہیں۔

فن لینڈ کی وزیراعظم نے اپنی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سٹوری میں لکھا کہ ” جس شخص سے پیار کرتی ہوں اُسے شریک حیات بنانے پر بے حد خوش ہوں” دوسری جانب سرکاری دفتر میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم کے خاندان کے چند افراد اور دوستوں نے شرکت کرکے نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

View this post on Instagram

Hallitus on eilen ja tänään neuvottelussaan linjannut suunnitelmasta koronavirusepidemian hillitsemiseksi asetettujen rajoitustoimenpiteiden jatkamiseksi sekä purkamiseksi hallitusti ja asteittain. Koska epidemian etenemisen hillitsemisessä on Suomessa onnistuttu toistaiseksi hyvin, on mahdollista siirtyä laajamittaisista rajoitustoimista kohti hybridistrategian mukaista testaa, jäljitä, eristä ja hoida -periaatteen toteuttamista. Hallituksen tavoitteena on edelleen pyrkiä estämään viruksen leviämistä yhteiskunnassa, turvata terveydenhuollon kantokyky ja suojella erityisesti riskiryhmiin kuuluvia ihmisiä. Kun rajoitustoimia vähitellen poistetaan, epidemian kehittymistä ja terveydenhuollon kuormittumista seurataan ja arvioidaan tarkasti. Hallitus on sitoutunut arvioimaan linjauksiaan seurantatiedon valossa ja muuttamaan niitä tarvittaessa.

A post shared by Sanna Marin (@sannamarin) on

واضح رہے کہ فن لینڈ کی وزیراعظم سانا مارین اور ان کے شوہر مارکوس ریکونین گزشتہ 16 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رفاقت میں ہیں اور دونوں کی ایک ڈھائی سالہ بیٹی بھی ہے۔

فن لینڈ کی خوبصورت و کم عمر وزیراعظم نے شادی کر لی

فن لینڈ کی خوبصورت و کم عمر وزیراعظم نے شادی کر لی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >