سیکولر بھارت دفن ہوگیا، بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے پر بھارتیوں کے تاثرات

سیکولر بھارت دفن ہوگیا، بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے پر بھارتیوں کے تاثرات

بھارتی انتہاپسند وزیراعظم نریند ر مودی نے تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کیلئے رکھی گئی پوجا میں شرکت کرکے اس مندر کی تعمیرات کا باقاعدہ طور پر آغاز کروایا تو بھارت کے روشن خیال شہریوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔

سیکولر بھارت دفن ہوگیا، بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے پر بھارتیوں کے تاثرات
بھارتی شہریوں نے نریندر مودی کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد کو شہید کرکے اس کی جگہ رام مندر کی تعمیر اور ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسند ی پر ماتم کیا، بھارتی شہریوں نے سوشل میڈیا پر اس موقع کو سیکولر بھارت کی موت قرار دیا۔
نمیتا بھاندرے نامی ایک بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ، میرا پیارا بھارت، وہ بھارت جہاں میں پیدا ہوئی آج مرگیا۔

ایک اور بھارتی صارف نے لکھا کہ کیسے انتہا پسند ہندوؤں کی سوچ اور ہندتوا کا نظریہ بھارتی معاشرے کو تباہ کررہا ہے۔

مشہور صحافی رانا ایوب کا کہنا تھا کہ آج بھارت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے وزیراعظم نے جب ایک انتہا پسندوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی مسجد کے مقام پر مندر کی بنیا د رکھی تو بھارت سیکولر ریاست کا اپنا تشخص کھو بیٹھا۔

ودیا نامی ایک اور بھارتی صارف نے اس موقع کو ماتم کا دن قرار دیا اور کہا کہ ایک ہندو ہونے کی حیثیت سے میں شرمسار ہوں، میں ایک عالمی وباء کے دوران وزیراعظم کے اس عمل پر حیرت زدہ ہوں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >