کیا معروف کارٹون سیریز سمپ سنز نے بیروت دھماکوں کی پیشنگوئی کی تھی؟

مشہور امریکی کارٹون سیریز سمپ سنز میں بیروت دھماکے سے متعلق بھی پیش گوئی کی گئی تھی؟ سوشل میڈیا پر کارٹون سیریز کا ایک کلپ وائرل ہوا ہے جس میں ایسے ہی کچھ مناظر پیش کیے جارہے ہیں۔

1989 میں پیش کیا جانے والے اس کارٹون سیریز جس کے کل 31 سیزنز ہیں جس میں 650 سے زائد اقساط ہیں، ایک بہت ہی مشہور اینی میٹڈ کامیڈی سیریز سمجھی جاتی ہے، اس سیریز میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد جوکس پیش کیے گئے لیکن آج اس کی وجہ اہمیت اس کے جوکس نہیں بلکہ اس میں پیش کیے گئے واقعات کا موجودہ دور میں رونما ہونا ہے۔

اس کارٹون سیریز کی ایک پہنچان اب یہ بن گئی ہے کہ اس میں موجودہ دور کےواقعات کی پیش گوئیاں کی گئی ہیں، اس میں برسوں پہلے بہت سے فرضی واقعات پیش کیے گئے جو موجودہ دور میں رونما ہورہے ہیں، اتفاقات ہونا غیر معمولی بات نہیں ہے مگر بہت سے واقعات ایسے ہیں جو حیران کردینے کیلئے کافی ہیں۔

لبنان کے شہر بیروت کےساحل پر دو روز پہلے ہونے والے دھماکوں سے متعلق بھی سمپ سنز کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں بالکل اسی طرح کا ایک فرضی واقعہ دکھایا گیا ہے۔

اس کارٹون کلپ میں سمپ سنز کو ایک ایشین شخص کے ساتھ دکھایا گیا ہے جو ممکنہ طور پر اپنے حلیہ سے مسلمان معلوم ہوتا ہے وہ شخص سمپ سنز کو ایک دھماکہ خیز مواد دیتا ہے جس کے پھٹنے سے پوراشہر مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

بیروت میں ہونے والے دھماکے کی وجوہات تو تاحال سامنے نہیں آئی ہے مگر ابتدائی معلومات میں پتا چلا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کے باعث اتنی تباہی ہوئی ہے، دھماکے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ زخمیوں کی تعدادا 4 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ساحل کنارے کسی ویئر ہاؤس میں بھاری مقدار میں آتش گیر مادہ جمع کیا گیا تھا جس میں دھماکہ ہوگیا۔

  • These are not predictions but all these things were planned decades back by the freemasons/illuminati/new world order. Whatever you want to call them. These evil forces are paving the way for Dajjal. The Prophet s.a.w warned about him. The believers should take a heed from these happenings and prepare for the greatest fitna that is yet to come.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >