امریکہ : زیادتی کے ملزم نے ضمانت پر رہا ہوتے ہی متاثرہ خاتون کو قتل کردیا

ورجینیا: امریکا میں کورونا وبا کی وجہ سے جنسی زیادتی کے ملزم نے جیل سے رہائی ملتے ہی زیادتی سے متاثرہ خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گزشتہ برس ورجینیا میں ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر 33 سالہ ملزم ابراہیم بوئچی کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف جنسی زیادتی، اغوا اور گلا گھوٹنے کے الزامات پر مقدمہ چل رہا تھا۔

کورونا وبا کے آغاز میں ملزم کے وکیل نے جج سے درخواست کی کہ جیل میں وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملزم کو 25 ہزار ڈالر بونڈ کے عوض ضمانت پر رہا کردیا جائے کیونکہ ابھی ٹرائل جاری ہے اور جرم ثابت نہیں ہوا۔

عدالت نے ملزم کو مشروط طور پر رہا کردیا کہ وہ اپنے گھر سے باہر نہیں نکلے گا اور اپنے وکیل کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں کرے گا ۔

لیکن رہائی ملتے ہی ملزم نے زیادتی کی متاثرہ خاتون کو قتل کردیا اور روپوش ہوگیا۔

پولیس ملزم کو دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >