ممبئی : بارش کے پانی میں تیرتے گدے پر لیٹے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل

ممبئی میں بارش کے پانی میں گدے پر تیرتے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل

بھارتی شہر ممبئی میں جہاں ایک طرف مون سون کی بارشوں سے برا حال ہے وہیں دوسری طرف کئی شہری اس حالت میں بھی منفرد انداز میں موسم سے محضوظ ہوتے ہوئے دکھائی دیئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی سے بھری ہوئی ایک سڑک پر جہاں لوگ مشکل سے آ جارہے ہیں، وہیں دو نوجوان ایک گدے پر آرام سے لیٹے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ گدا پانی میں تیر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور اسے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے پسند اور شیئر کیا۔ جبکہ کئی سوشل میڈیا صارف تو اس پر انتہائی دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

ٹویٹر صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے، کسی نے اسے ممبئی اسٹائل قرار دیا، تو کوئی اسے دیکھ کر فلم ٹائی ٹینِک کے جیک اور روز کو یاد کرنے لگا۔

یاد رہے کہ ممبئی میں بارش کا 46 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے، ممبئی کے جنوبی علاقے کولابا میں 24 گھنٹوں کے دوران 331 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق بارش کے باعث ٹرین، بس سروس، دفاتر اور دیگر ضروری سروسز بند کردی گئیں، بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی میں 5 روز کے دوران مون سون کی 64 فیصد بارش ہوئی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >