امریکہ:لاک ڈاؤن کے بعد سکول کھلنے پر بچوں میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچ گئے

امریکہ میں عالمی وبائی مرض شروع ہونے کے بعد 3لاکھ 38ہزار بچوں میں کورونا وائرس مثبت آیا جبکہ اب امریکی اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس اینڈ چلڈرن ہاسپٹل ایسوسی ایشن کی جاری کردہ ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق صرف جولائی کے آخری دو ہفتوں میں امریکہ میں کم از کم 97ہزار بچوں میں کورونا وائرس مثبت آیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان دو ہفتوں میں ایک چوتھائی سے زیادہ بچوں میں وائرس مثبت آیا۔

یہ رپورٹ اس وقت منظرِ عام پر آئی جب والدین اور تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم قائدین نے اسکولوں میں تعلیم دوبارہ شروع کرنے کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے سکول دوبارہ کھولنے کے فیصلے کی حمایت کی، بتایا گیا ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

کورونا مثبت آنے والے بچوں میں ہر10 میں سے7 بچوں کا تعلق جنوبی اور مغربی ریاستوں سے ہے۔ رپورٹ کے لیے اعداد و شمار واشنگٹن ڈی سی، پورٹو ریکو اور گوام کے ساتھ ساتھ 49 ریاستوں سے جمع کئے گئے ہیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز اس سے زیادہ ہوسکتے ہیں کیونکہ اس رپورٹ میں ٹیکساس کے مکمل اعداد و شمار اور نیو یارک سٹی سے باہر نیو یارک اسٹیٹ کے کچھ حصوں کی معلومات شامل نہیں ہیں۔

مجموعی طور پر 3لاکھ 38ہزار982 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میسوری، اوکلاہوما، الاسکا، نیواڈا، اڈاہو اور مونٹانا ان ریاستوں میں شامل ہیں جن میں اس عرصے کے دوران بچوں میں انفیکشن کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق نیو یارک سٹی، نیو جرسی اور شمال مشرق کی دیگر ریاستوں میں جہاں مارچ اور اپریل میں وائرس کی شدت پیدا ہوئی تھی، بچوں کے انفیکشن میں سب سے کم اضافہ ہوا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >