امریکہ: پولیس نے 8 سالہ طالبعلم کو ہتھکڑی لگا کر گرفتار کر لیا، ویڈیو وائرل

امریکہ: پولیس نے 8 سالہ طالبعلم کو ہتھکڑی لگا کر گرفتار کر لیا، ویڈیو وائرل

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک حیران کر دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں پولیس نے ٹیچر کو مکا مارنے کے جرم میں آٹھ سالہ طالبعلم کو ہتھکڑی لگا کر گرفتار کرتے ہوئے لاک اپ میں ڈال دیا۔ مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے ایک سکول کی پرنسپل نے پولیس اسٹیشن میں جاکر ایک رپورٹ درج کروائی کہ 8 سالہ طالبعلم نے ٹیچر کو مکا مارا ہے، پرنسپل کی شکایت پر پولیس نے آٹھ سالہ طالبعلم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے ہتھکڑی لگا کر پولیس سٹیشن نے لاک اپ میں منتقل کر دیا۔

دوسری جانب بچے کی والدہ کا پولیس اہلکاروں کی جانب سے کیے گئے ناروا سلوک پر الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے آٹھ سالہ بیٹے کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا کہ جیسے وہ عادی مجرم ہے، میرے بیٹے کے فنگرپرنٹس لیے گئے، اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کرتے ہوئے جیل میں رکھا گیا جو بچوں کے حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

بچے کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ پولیس کی۔ جانب سے بچے کے ساتھ وہی سلوک کیا گیا جو ایک عادی مجرم کے ساتھ کیا جاتا ہے، جس پر اٹارنی جنرل کا عدالت میں کہنا تھا کہ بچے کی گرفتاری کے لیے پولیس نے قانون کے مطابق تمام امور کو انجام دیتے ہوئے مجوزہ طریقہ کار اختیار کیا ہے۔

خیال رہے کہ بچے کی گرفتاری کا واقعہ گزشتہ سال دسمبر میں پیش آیا تھا جس میں عدالت نے بچے کو ضمانت میں رہا کر دیا تھا لیکن اس کی والدہ کو اپنے بچے کے خلاف دائر مقدمے کو خارج کروانے کے لیے کم و بیش 9 ماہ کا عرصہ لگ گیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>